”بھارت کوپاکستان پر ترجیح دیکر غلطی کی “، گرفتاری سے قبل محبوبہ مفتی کا تہلکہ خیز انٹرویو منظر عام پر آگیا

”بھارت کوپاکستان پر ترجیح دیکر غلطی کی “، گرفتاری سے قبل محبوبہ مفتی کا ...
”بھارت کوپاکستان پر ترجیح دیکر غلطی کی “، گرفتاری سے قبل محبوبہ مفتی کا تہلکہ خیز انٹرویو منظر عام پر آگیا

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ اب ہم کہاں جائیں ؟ لگتا ہے کہ ہم بھارت کو پاکستان پر ترجیح دینے میں غلط تھے ، بھارت کوکشمیر کاعلاقہ چاہئے ، عوام سے کوئی غرض نہیں ہے ۔

گرفتاری سے قبل برطانوی میڈیا کوانٹرویو میں محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ ایسا لگتاہے کہ ہم پاکستان پر بھارت کو ترجیح دینے میں غلط تھے ، اب ہم کہاں جائیں ؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیر کا علاقہ چاہئے ، وہ کشمیر ی عوام کیلئے فکر مند نہیں ہے ، آج کا دن بھارت کی جمہوریت کیلئے سیاترین دن ہے ، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے برصغیر پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے ۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کو غزہ پٹی کی طرح بنانا چاہتا ہے ، بھارت کشمیریوں کے ساتھ وہی کچھ کرنا چاہتاہے جو اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ کررہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد بھارتی عزائم ناپاک ہیں، وہ لوگ کہاں جائیں جو اقوام متحدہ میں انصاف کیلئے جاتے تھے ۔

مزید :

قومی -