اس گھر سے ہر وقت رونے کی آوازیں آتی تھیں، لیکن جب حقیقت پتہ چلی تو وہ کچھ اور ہی نکلی، انسان نہیں بلکہ ایک اور مخلوق، یہ کون تھا؟ جانئے

اس گھر سے ہر وقت رونے کی آوازیں آتی تھیں، لیکن جب حقیقت پتہ چلی تو وہ کچھ اور ...
اس گھر سے ہر وقت رونے کی آوازیں آتی تھیں، لیکن جب حقیقت پتہ چلی تو وہ کچھ اور ہی نکلی، انسان نہیں بلکہ ایک اور مخلوق، یہ کون تھا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے بولنے والے طوطے دیکھے ہوں گے لیکن امریکہ میں ایک شخص کے پاس ’رونے‘ والا طوطا ہے جو اکثر اپنے مالک کو مشکل سے دوچار کر دیتا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق یہ طوطا اتنی مہارت سے بچے کے رونے کی آواز نکالتا ہے کہ سننے والے حقیقت میں سمجھ بیٹھتے ہیں کہ اس شخص نے جالی دار کریٹ میں کوئی بچہ ڈال رکھا ہے جو رو رہا ہے۔
اس طوطے کا نام ’نکو‘ (Nico)ہے جو امریکی ریاست مشی گن کے مارک روسنتھل نامی شخص کی ملکیت ہے۔ مارک کا کہنا ہے کہ ”نکو واقعی کسی بچے کی طرح ہے۔ یہ ہمہ وقت ایسے روئیے کا مظاہرہ کرتا ہے کہ اس کا بچوں کی طرح خیال رکھنا پڑتا ہے۔ لوگ اکثر اس کی وجہ سے مجھے مشکوک سمجھ بیٹھتے ہیں اور ایک آدھ بار تو کسی نے پولیس کو بھی اطلاع دے دی تھی کہ ایک آدمی ڈبہ نما پنچرے میں بچے کو ڈال کر لیجا رہا ہے۔ تاہم اب علاقے کے لوگ ’نکو‘ کی اس حرکت سے واقف ہو چکے ہیں کہ وہ روتے ہوئے بچے کی آواز نکالنے کا ماہر ہے چنانچہ اب مجھے زیادہ مسئلہ نہیں ہوتا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -