دبئی کی جیلوں سے قیدی رہا کرنے کی تیاریاں لیکن کیوں؟ بڑی خوشخبری آگئی

دبئی کی جیلوں سے قیدی رہا کرنے کی تیاریاں لیکن کیوں؟ بڑی خوشخبری آگئی
دبئی کی جیلوں سے قیدی رہا کرنے کی تیاریاں لیکن کیوں؟ بڑی خوشخبری آگئی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المختوم نے عیدالاضحی کے موقع پر 430قیدیوں کی سزا معاف کر دی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے ان قیدیوں کو عید کے موقع پر رہا کردینے کا حکم جاری کیا ہے۔ ان قیدیوں میں مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔

دبئی میڈیا آفس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”ان معافی کا مقصد ان قیدیوں کو ایک اور موقع فراہم کرنا اور ان کے خاندانوں کو اس ناگفتہ بہ حالات سے نجات دلانا تھا جن کا وہ ان کی قید کی وجہ سے سامنا کر رہے ہیں۔“واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان بھی 669قیدیوں کی سزا معاف کرکے ان کی رہائی کا حکم دے چکے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -