بھارت میں آدمی نے جوئے میں بیوی ہار دی، دوستوں نے کیسے شرمناک طریقے سے پیسے پورے کیے؟ جان کر انسانیت شرما جائے

بھارت میں آدمی نے جوئے میں بیوی ہار دی، دوستوں نے کیسے شرمناک طریقے سے پیسے ...
بھارت میں آدمی نے جوئے میں بیوی ہار دی، دوستوں نے کیسے شرمناک طریقے سے پیسے پورے کیے؟ جان کر انسانیت شرما جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک جواری جوئے میں پیسے ختم ہونے کے بعد اپنی بیوی کو بھی جوئے میں ہار گیا۔ جواری کے دوستوں نے خاتون کی اجتماعی آبرو ریزی کی جس پر وہ شکایت لے کر تھانے گئی تو پولیس نے کیس درج کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جون پور میں ایک شخص اپنے دوستوں کے ساتھ جوا کھیل رہا تھا ، جب اس کے پاس پیسے ختم ہوگئے تو اس نے اپنی بیوی کو ہی داﺅ پر لگادیا اور ہار گیا۔ جواری دوستوں نے بیوی کو معافی دینے سے انکار کردیا اور اسے اجتماعی آبرو ریزی کا نشانہ بناڈالا۔ خاتون جب شکایت لے کر پولیس سٹیشن گئی تو اہلکاروں نے اسے وہاں سے بھگادیا۔
پولیس کی جانب سے کیس درج نہ کیے جانے پر خاتون نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے پولیس کو اجتماعی آبرو ریزی کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کی کاپی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید :

جرم و انصاف -