’ مودی نے ٹرمپ کے منہ پر تھپڑ مارا جس کے نشانات نظر آرہے ہیں اور ۔۔۔ ‘ حامد میر نے امریکی صدر کو کھری کھری سنادیں

’ مودی نے ٹرمپ کے منہ پر تھپڑ مارا جس کے نشانات نظر آرہے ہیں اور ۔۔۔ ‘ حامد ...
’ مودی نے ٹرمپ کے منہ پر تھپڑ مارا جس کے نشانات نظر آرہے ہیں اور ۔۔۔ ‘ حامد میر نے امریکی صدر کو کھری کھری سنادیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ مودی نے ٹرمپ کے منہ پر تھپڑ ماراہے اور مجھے نہ صرف اس تھپڑ کی آواز آرہی ہے بلکہ ٹرمپ کے منہ پر مودی کی انگلیوں کے نشانات بھی نظر آرہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاکہ بھارت نے کشمیر سے نکلنا ہی ہے لیکن ایسا لگتاہے کہ وہ کشمیر سے ذلیل ہوکر اور کچھ خونریزی کرا کے نکلنا چاہ رہاہے ۔ انہوں نے کہا امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی لیکن مودی نے ٹرمپ کے منہ پر تھپڑ ماراہے اور مجھے نہ صرف اس تھپڑ کی آواز آرہی ہے بلکہ ٹرمپ کے منہ پر مودی کی انگلیوں کے نشانات بھی نظر آرہے ہیں۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ مودی نے بھارتی آئین میں ترمیم کروا کے مقبوضہ کشمیر کے ریاستی سٹیٹس کو ختم کر کے جموں کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کردیاہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -