مدینہ منورہ ، پاکستان ہاؤس میں حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس
مدینہ منورہ(محمد اکرم اسد) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور کوآرڈینیٹر حج آپریشن اور وزیر اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب نے مدینہ منورہ میں پاکستان ہاؤس میں حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
سکریٹری ، مذہبی امور محمد مشتاق احمد اور ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی نے حج انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی. ڈی جی حج نے بریفنگ میں بتایا کہ دو لاکھ حجاج میں سے 178،326 سعودیہ عربیہ پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حج کے لئے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں اور ہم نے مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال مشاعر میں 53،690 عازمین ٹرین کے ذریعے سفر کریں گے ، جوکہ پچھلے سال سے 4000 زیادہ ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر نے نقل و حمل کے ابھرتے ہوئے چیلنج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کے حوالے سے انتظامات کو. مزید بہتر بنانے کی ھدایت کی. اس کے علاوہ مشاعر میں ٹرانسپورٹ کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انھوں نے حجاج کی آگاہی پر بھی زور دیا.
سوشل میڈیا پر حجاز کی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے ، وفاقی وزیر نے حج مشن پر زور دیا کہ وہ حج کے تمام مراحل کے دوران حج کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے جواب دیا کہ ہم نے پہلے ہی شکایات کا نوٹ لیا ہے اور کارروائی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حج مشن میں شکایت کے ازالے کا ایک وسیع طریقہ کار ہے اور جب بھی کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو فوری کارروائی کی جاتی ہے
اجلاس میں حج کی بڑھتی قیمت کو کم کرنے اور حج امور کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لئے عمارتوں ، ٹرانسپورٹ اور کیٹررز کی طویل مدتی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
اس میٹنگ میں خاص طور پر مشاعر کے دوران آسانی اور پریشانی سے پاک حج کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔