’یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اورکابل میں امن کی بات ہو اس لیے حکومت فوری طور پر ۔۔۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے بڑا مطالبہ کردیا

’یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اورکابل میں امن کی بات ہو اس لیے حکومت ...
’یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اورکابل میں امن کی بات ہو اس لیے حکومت فوری طور پر ۔۔۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے بڑا مطالبہ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعدحکومت پاکستان کوفوری طورپر بھارت سے ہائی کمشنر بلا لینا چاہئے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اورکابل میں امن کی بات ہو۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگوکرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کوفوری طورپر نئی دہلی سے ہائی کمشنر واپس بلا لینا چاہئے ،وزیر اعظم کوچاہئے کہ ٹرمپ سے بات کریں ، یہ نہیں ہوسکتا کہ افغانستان میں تو اور معاملات ہوں اور کشمیر میں اور معاملات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوتوا ہجوم کا مکروہ چہرہ ہے جس میں مودی اور امیت شاہ شامل ہیں ، جب بھارتی وزیر داخلہ بات کررہا تھا تواس کے چہرے پر لعنت برس رہی تھی ، بھارت نے شملہ معاہد ہ بھی دفن کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیر جلتا رہے اورکابل میں امن کی بات ہو۔

مزید :

قومی -