بھارتی ہائی کمشنر کو لات مار کر واپس ، کشمیریوں کی مسلح جدوجہد کوسپورٹ کیا جائے ، حکومتی سینیٹر کی رائے

بھارتی ہائی کمشنر کو لات مار کر واپس ، کشمیریوں کی مسلح جدوجہد کوسپورٹ کیا ...
بھارتی ہائی کمشنر کو لات مار کر واپس ، کشمیریوں کی مسلح جدوجہد کوسپورٹ کیا جائے ، حکومتی سینیٹر کی رائے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ پا کستان نہ صرف اپنا ہائی کمشنر دہلی سے واپس بلائے بلکہ یہاں بھارتی ہائی کمشنرکو لات مار کر واپس بھیج دیا جائے ،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری جو مسلح جدوجہد کررہے ہیں ، اس کو سپورٹ کیا جائے ۔

جیونیوزکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف اپنا ہائی کمشنر دہلی سے واپس بلائے بلکہ یہاں موجود بھارتی ہائی کمشنرکو لات مار کر واپس بھیج دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں تک رسائی کرکے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میرا بس چلے تو مقبوضہ کشمیر میں کشمیری جو مسلح جدوجہد کررہے ہیں ، اس کو سپورٹ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جوکچھ کشمیر میں ہورہاہے ، ایسا تو یوگو سلاویہ میں بھی نہیں ہوا تھا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپ اپنی سر زمین جنگجوئی برداشت نہیں کرسکتا ۔

مزید :

قومی -