آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد امریکہ کی اہم شخصیت نے نئی دلی جانے کا اعلان کردیا

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد امریکہ کی اہم شخصیت نے نئی دلی جانے کا اعلان کردیا
آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد امریکہ کی اہم شخصیت نے نئی دلی جانے کا اعلان کردیا

  

دوحا(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے لئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ افغان امن عمل پر عالمی حمایت حاصل کرنے کیلئے نئی دہلی جارہا ہوں، طالبان سے مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے ۔

جیونیوز کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ کابل میں پچھلے ہفتے بہت اچھی پیش رفت ہوئی ہے ، طالبان سے امریکی فوج کے مشروط انخلاءپر بات ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے ۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل پر عالمی حمایت حاصل کرنے نئی دہلی جارہا ہوں، میری ٹیم اور طالبان نمائندے تکنیکی مسائل پر بات چیت جاری رکھیں گے ۔

مزید :

بین الاقوامی -