جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

36 سالہ فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ میں شریک نہیں ہوپائے تھے، انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو 2004 میں کیا اور 439 وکٹس حاصل کیں۔ ڈیل سٹین نے صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے تاہم وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوچنا کہ آئندہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنی بہت ہی خوفناک ہے لیکن کرکٹ ہی نہ کھیل پانا اس سے بھی زیادہ خوفناک ہے۔’ آج میں کھیل کے اس فارمیٹ سے ریٹائر ہور ہا ہوں جسے میں بہت زیادہ پسند کرتا ہوں، میرے خیال میں ٹیسٹ کرکٹ اس کھیل کا سب سے بہترین ورژن ہے، کیونکہ اس میں آپ کا ذہنی ، جسمانی اور جذباتی امتحان ہوتا ہے۔‘

مزید :

کھیل -