مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، پاکستان نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک سے رجوع کرلیا

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، پاکستان نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ...
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، پاکستان نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک سے رجوع کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بھارتی اقدام کے بعد پاکستان نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کو صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی بریفنگ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ارکان ممالک کے سفیر موجود تھے جنہیں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بریفنگ دی۔ امریکہ، برطانیہ، چین، روس اور فرانس کے سفیروں کو دی جانے والی بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ سفیروں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی یاد دہانی کرائی گئی اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو دی جانے والی بریفنگ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -