یوم استحصال کشمیر: ملک بھر میں تقریب اور ریلیاں، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

یوم استحصال کشمیر: ملک بھر میں تقریب اور ریلیاں، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
یوم استحصال کشمیر: ملک بھر میں تقریب اور ریلیاں، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیرکی غیر آئینی طور پر حیثیت بدلنے کا ایک سال مکمل ہوگیا، مودی سرکار کے غیر قانونی اقدام کیخلاف پاکستان بھر میں یوم استحصال منایا جا رہا ہے، قوم شہر شہر قریہ قریہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر ریلی وزیراعظم ہاوَس پہنچ گئی،صدر مملکت عارف علوی یوم استحصال کشمیر ریلی میں پہنچ گئے،سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصربھی صدرمملکت عارف علوی کے ہمراہ ہیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، شبلی فراز، شہریار آفریدی بھی ہمراہ ہیں،یوم استحصال کشمیرپر اسلام آباد میں سائرن بجا ئے گئے اور ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ،اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر ریلی ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔سینیٹرفیصل جاویدنے کہاہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،آزادی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، مختلف مکتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا، پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی ضرور ملے گی۔

کراچی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف نے سکھر تک ٹرین مارچ کیا، شرکا کشمیر کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، مودی کا بد ترین چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا وزیراعظم نے جو کشمیر کا نقشہ جاری کیا انشااللہ وہی حقیقی نقشہ بنے گا۔

 مظفرآباد آزاد کشمیر میں بھی منقسم کشمیری خاندانوں نے بھارت کے خلاف ریلی نکالی، ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شرکا کا کہنا تھا آزادی مانگنے پر بھارت نے کشمیر میں قتل عام کیا، بھارتی ظلم و جبر کو نہ روکا گیا تو خونی لکیر توڑ دینگے، آج مقبوضہ کشمیر پہلے سے بھی زیادہ لہو لہو ہے، کشمیری کسی بھی قیمت پر بھارت سے آزادی حاصل کر کے دم لیں گے۔

یوم استحصال کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں، ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، آپ کی تکالیف کا احساس ہے، کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم سے دنیا بے خبر نہیں، نہتے کشمیری فوجی محاصرے میں دوہرا لاک ڈاو¿ن جھیلنے پر مجبور ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا دنیا بھر میں بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوچکا، وزیراعظم بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، بطور وزیر خارجہ آپ کی ترجمانی کرنا میرے فرائض میں شامل ہے، کشمیریوں کی آواز کو ہر ملک کے دارالخلافہ تک لے کر جاو¿ں گا، غاصبوں کو غلط فہمی کہ جبر سے کشمیریوں کی آواز دبالیں گے،4 ماہ کے لاک ڈاو¿ن سے دنیا کی چیخیں نکل گئیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -