کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آج بھرپور احتجاج کرینگے، اعجاز چوہدری

کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آج بھرپور احتجاج کرینگے، اعجاز چوہدری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم استحصال کشمیرکے موقع پر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈکواٹرز پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کئے جائیں گے،پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی تما م پارٹی تنظیموں کو ہدایات جاری کردی ہیں، عہدیدران اپنے اپنے اضلاع میں ضلعی انتظامہ کے ساتھ مل کر حکومتی ایس او پیز کے مطابق احتجاج کو یقینی بنائیں گے،لاہور میں پارٹی تنظیم کی تجاویز پر وزیر اعلی ہاوس سے گورنر ہاوس تک احتجاجی مارچ ہو گا۔اعجاز چوہدری کا کہنا تھاکہ 5 اگست کو بھارتی حکومت کاکشمیری عوام کاغیر قانونی طور پر محاصرہ اور لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہو جائے گا، پاکستان اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر توجہ کرواتا رہا ہے اور ہمیشہ کرواتا رہے گا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں جوکہ قابل مذمت ہے، پاکستانی قوم آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

،مودی کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -