کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ پر خصوصی واک آج ہو گی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ پر خصوصی واک آج ہو گی

  

لاہور (جنرل رپورٹر) قائم مقام کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ آج 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال پر واک گورنر ہاؤس تا چیئرنگ کراس تک ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کشمیر واک کی قیادت کریں گے۔سائرن کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے پورا پاکستان عالمی ضمیر کو جھنجھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی جموں کشمیر پر انڈین کرفیو عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ہر پاکستانی مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ یوم استحصال واک سے پہلے سائرن پھر پاکستان و کشمیر کے قومی ترانے بلند ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ انسان ایک سال سے قید خانہ میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پورا پاکستان یوم استحصال منائے گا۔ یوم استحصال واک کیلئے تمام انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جذبہ آزادی و شہادت سے سرشار کشمیری انڈین ظلم کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے واک انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایس پی سکیورٹی محمد بلال، اے ڈی سی آر عبدالروف مہر، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر عامر شفیق، اے سی سٹی تبریز مری و دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -