کشمیر تسلیم شدہ عالمی تنازع، بھارت حیثیت نہیں بدل سکتا،منصور فیصل

کشمیر تسلیم شدہ عالمی تنازع، بھارت حیثیت نہیں بدل سکتا،منصور فیصل

  

لاہور (پ ر)ایڈوانس ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر انتظام کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ٹرسٹ کے صدر منصور فیصل نے اپنے خطاب کہا بھارت کی فاشسٹ مودی سرکار نے گزشتہ برس اپنے ہی محسنوں نہرو اور پٹیل کے دستخطی وعدوں پرپانی پھیر دیا۔ اس موت سے گیلی ہونے والی بے شمار دستاویزات میں مہاراجہ ہری سنگھ اور انڈین گورنرجنرل ماؤنٹ بیٹن کے مابین ہونے والا الحاقی معاہدہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلۂ کشمیر اب سفارت و بحث کی حدود سے باہر نکل چکا۔اب یہ سیدھا سیدھا ایک ننگی قابض طاقت اور مقبوضہ نو آبادی کا معاملہ بن چکا۔ اب یہ فاشزم اور تہذیب کی جنگ ہے۔

آج کے دن کشمیریوں نے مودی سرکا ر کے اس گھناؤنے اقدام کو اپنی قربانیوں سے اس قدر مہنگا کر دیا ہے کہ اب بھارت کی عافیت اپنی جان چھڑوانے ہی میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا بھارت کی جائز ریاست بننا ممکن ہی نہیں بھلے کو ئی بھی قانون بنا لیں یا ترمیم کر لیں حرام کاری حرام کاری ہی رہے گی۔ کشمیری قوم بھی لمبے عرصہ سے آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ بے شک دنیا لاکھ بے حس سہی مگر کشمیریوں کی آزادی کی یہ تحریک عالمی برادری کی آنکھوں میں اب جوتوں سمیت گھس چکی۔مودی سرکار کو 5 اگست کو اٹھایا جانے والا اپنا قدم کبھی ہضم نہیں ہو گا۔ کشمیر کی آزادی کا یہ منظرہماری اگلی نسلیں نہیں،یہی نسل دیکھے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -