مزارات پر ایس او پیز پر عملدرآمدکیلئے کوشاں ہیں،ترجمان اوقاف

مزارات پر ایس او پیز پر عملدرآمدکیلئے کوشاں ہیں،ترجمان اوقاف

  

لاہور(فلم رپورٹر) پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی مزارات کو زائرین کیلئے کھولے رکھا اس دوران 9اوردس ذو الحج کو دربار بی بی پاکدامن ؓ میں سالانہ اجتماع ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین اور عزاداروں نے شرکت کی۔محکمہ اوقاف کے ترجمان کے مطابق مزارات پر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیا زائرین نے احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنا شروع کردیاہے داتا دربار،مزار بابا شاہ جمالؒ،دربار بی بی پاکدامن، میاں میر ؒدربار ہر جگہ ایس اوپیز کی کھلی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی محکمہ اوقاف کے اہلکار اور سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار زائرین کو مسلسل تنبیہہ کرنے میں مصروف رہے لیکن لوگ ان کی بات پر توجہ نہیں دیتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -