بھارت میں ہندوؤں کے مظالم سے اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں،شنیلا روتھ

بھارت میں ہندوؤں کے مظالم سے اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں،شنیلا روتھ

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلا روتھ نے کہاکہ بھارت میں ہندوؤں کے مظالم سے اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں، اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہیں، عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، مودی ہندوتوا کے نظریے پر عمل پیرا ء ہے جس سے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

، پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں اپنے اپنے عقیدے کے مطابق آزادی کی زندگی بسرکررہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز بلندکی ہے، کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -