دہشتگردی کے خاتمہ میں پولیس کا اہم کردار ہے،ام البنین

دہشتگردی کے خاتمہ میں پولیس کا اہم کردار ہے،ام البنین

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن پیما ام البنین نے کہاہے کہ پنجاب پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداء نے عوام کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔

، دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کے شہداء کا اہم کردار ہے، انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کے جان ومال تحفظ کے لئے اپنی بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے، کوروناکی جنگ میں فرنٹ لائن پر پولیس اہلکاروں نے اپنا کردار ادا کیا، تحریک انصاف پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -