اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے،اشرف بھٹی

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کروانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالنا ہو گا بھٹو شہید نے کشمیر ایشو کو دنیا بھر میں اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ کشمیر کو آزاد کروانے کے لئے اگر ہمیں گھاس بھی کھانی پڑی تو کھائیں گے مگر کشمیر کی آزادی کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وہ یوم استحصال کشمیر ڈے کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے بھارت کے مودی قصائی کو مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج کو واپس بلانا ہی پڑے گا وہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو نہیں دبا سکتا نہ ہی ہم اس کواس بات کی اجازت دیں گے اس کو کشمیریوں کوان کی آزادی دینا ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -