پنجا ب یونیورسٹی میں عیدالاضحی پر صفائی مہم مثالی رہی،وائس چانسلر

پنجا ب یونیورسٹی میں عیدالاضحی پر صفائی مہم مثالی رہی،وائس چانسلر

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے عید الاضحی کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی رہائشی کالونی، ہاسٹلز اور دیگر مقامات سے بروقت قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی کے بہترین انتظامات پرپنجاب یونیورسٹی کیمپس کارپوریشن کے سینٹری سپروائزر چوہدری مشتاق مسیح، اسسٹنٹ سینٹری سپروائزر شفیق مسیح و دیگر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹری ورکرز کی محنت سے عید الاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات کی بدولت پنجاب یونیورسٹی میں بدبو اور تعفن نہیں پھیلا اور ماحول گندگی سے محفوظ رہا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈاکٹر محمد خالد خان، کرنل (ر) عمر خالد اورجلیل طارق نے بھی پنجاب یونیورسٹی میں صفائی کے بہترین انتظامات پر سینٹری ورکرز کی تعریف کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -