کوٹ عبدالمالک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،اہل علاقہ گرمی میں نڈھال

کوٹ عبدالمالک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،اہل علاقہ گرمی میں نڈھال

  

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) واپڈا سب ڈویژن کوٹ عبدالمالک کے علاقہ شرقپورخورد میں بجلی کی 17گھنٹوں کی بندش، شہریوں کو شدید گرمی میں پریشانی کا سامنا۔تفصیل کے مطابق ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے دوپہر 4بجے بجلی بند ہوگئی اور 17گھنٹوں کے بعد بجلی کی سپلائی بحال کی گئی۔ عید کے روز بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو قربانی کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا رہا روزانہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ کئی گھنٹے بجلی کی بندش کی وجہ سے پانی نہ مل سکا ۔شہریوں نے وزیر اعظم اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -