محکمہ اوقاف میں تبادلے،بابر سلطان گوندل ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد تعینات

محکمہ اوقاف میں تبادلے،بابر سلطان گوندل ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد تعینات

  

لاہور(فلم رپورٹر)اوقاف آرگنائزیشن میں محکمانہ مفاد اور انتظامی امور کے پیش نظر بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے ہیں فوری طور پر تبدیل ہونے والے اہلکاروں میں عبدالشکور ایڈمنسٹریٹر اوقاف سرگودھا کو بطور منیجر اوقاف سرکل نمبر 3ملتان،قاضی اظہر امین منیجر اوقاف خوشاب سرکل کو ایڈمنسٹریٹر اوقاف سرگودھا، بابر سلطان گوندل منتظر تعیناتی صدردفتر کو ایڈمنسٹریٹر اوقاف بادشاہی مسجد لاہور، محمد علی خان ایڈمنسٹریٹر اوقاف بادشاہی مسجد لاہور کو صدردفتر لاہور رپورٹ حاضری، احمد وقاص آڈٹ آفیسر اوقاف راولپنڈی کو تبدیل کرتے ہوئے منیجر اوقاف جھنگ سرکل،اظہر فرید منیجر اوقاف جھنگ سرکل کو منیجر اوقاف چنیوٹ سرکل، محمد یوسف منیجر اوقاف چنیوٹ سرکل کو صدر دفتر لاہور رپورٹ حاضر ی اور صہیب افضل منیجر اوقاف سرگودھا کواضافی چارج منیجر اوقاف خوشاب سرکل دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -