وزیر اعظم نے کشمیر کا مقدمہ مثالی انداز میں لڑا،دوست محمد مزاری

وزیر اعظم نے کشمیر کا مقدمہ مثالی انداز میں لڑا،دوست محمد مزاری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے یوم استحصال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ5اگست کو بھرپور طریقے سے یوم استحصال منا یا جائے گا،ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں بھارت کس طرح کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر جا کر شکرانے کے نفل ادا کرینگے کشمیری جھیکیں گے نہ پاکستانی افواج پیچھے ہٹیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں جس طرح کشمیر کا مقدمہ لڑا اس کی مثال نہیں ملتی۔ 5اگست تاریخ کا سیاہ دن ہے،پوری قوم 5اگست کوکشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -