حکومت تاجروں کو دیوار کے ساتھ لگانے کا سلسلہ ترک کرے،عظمت شاہ

حکومت تاجروں کو دیوار کے ساتھ لگانے کا سلسلہ ترک کرے،عظمت شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین شاہ عالم بورڈ اور مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات مسلسل کاروباری طبقے کیلئے درد سر ثابت ہورہے ہیں۔ عید کے ایام میں جب کاروباری سرگرمیاں عروج پر تھیں تو کاروبار بند کردیئے گئے، تاجروں پر تشدد کیا گیا، دکانداروں کو پابند سلاسل کرکے بدترین مثال قائم کی گئی۔ حکومت تاجروں کو دیوار کے ساتھ لگانے کا سلسلہ ترک کردے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو پھر تاجروں کو بھرپور ریلیف دینا ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -