عید پر کچرا اٹھانے والے ملازمین کو بونس دیا جائے،سمیرا کومل

عید پر کچرا اٹھانے والے ملازمین کو بونس دیا جائے،سمیرا کومل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) عیدالاضحی پرکچرا اٹھانے والے ملازمین کو عید بونس دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی،پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کا عید بونس دیا جائے۔عید الاضحی کے دوران ملازمین نے دن رات کام کیا ہے۔


ماضی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دور حکومت میں ہر عید پر ملازمین کو بونس دیے جاتے تھے۔حکومت اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرے۔