آٹے اور چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ تشویشناک ہے،عظمیٰ بخاری

آٹے اور چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ تشویشناک ہے،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا آٹے اور چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر اظہار تشویش۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیس کلو آٹے کا تھیلہ 1000 سے زائد اور چینی 100روپے کلوتک پہنچ گئی۔بزدار صاحب کیا جہانگیرترین چینی اپنے ساتھ لندن لے گئے ہیں جو چینی نایاب ہو گئی ہے؟پنجاب جیسا زرعی صوبہ آٹے اور چینی کو ترس رہا ہے۔

افسوس ہے کہ علیم خان جیسا تجربہ کار وزیر بھی آٹے اور چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں کرسکا۔یہ علیم خان کا قصور نہیں تحریک انصاف میں جو بھی شامل ہوا اس کے ہاتھ پاؤں باند دیے جاتے ہیں۔شہبازشریف کے دور میں شوگر مافیا اور آٹا مافیا کو مرضی کے ریٹس مقرر کرنے کی جرات نہیں ہوتی تھی۔آج شوگر مافیا اور آٹا مافیا اپنے مرضی کے ریٹس ازخود مقرر کررہے ہیں۔شوگر مافیا اور آٹا مافیا اتنا پاورفل ہے جو صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کے احکامات کو بھی خاطر میں نہیں رکھتا۔پنجاب جیسے بڑے صوبے کو کمزور ترین چیف ایگزیکٹیو کا ملنا پنجاب کے عوام کی بدقسمتی ہے۔عثمان بزدار اور علیم خان کو شوگر مافیا اور آٹا مافیا نے یرغمال بنالیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -