پی ایچ اے 9اگست کو مون سون شجرکاری دن منائے گا،انجینئر یاسر گیلانی

پی ایچ اے 9اگست کو مون سون شجرکاری دن منائے گا،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور (پ ر)پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں تمام ہارٹیکلچر اور پروجیکٹ ڈائریکٹرزکے اجلاس کی صدارت چیئرمین بورڈ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کی۔ اجلاس میں وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید،ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر مدثر اعجاز بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ پی ایچ اے 9 اگست کو صوبائی دارالحکومت میں مون سون مہم شجرکاری کا دن منائے گا جبکہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار پودا لگا کر افتتاح کریں گے۔

اور شہر بھر میں ٹائیگر فورس کے تعاون سے 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان نے کہا کہ مون سون شجرکاری کا دن منانے کا مقصد شہریوں میں پودوں اور درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔9 اگست کو شہریوں سمیت سرکاری و نجی اداروں کو بھی شجرکاری میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سرسبزپاکستان کے خواب کو پورا کرنے کیلئے پی ایچ اے کوشاں ہے۔ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے کہا کہ درختوں اور پودوں کی شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔مون سون شجرکاری میں لگائے جانے والے نئے پھول، پودے اور درخت شہر کے حسن میں مزید اضافہ کریں گے۔ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے مزید کہاکہ کلین اینڈ

گرین لاہور کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے شجرکاری جاری رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -