کاروبار بند ہونے سے تاجروں کو اربوں کا نقصان ہوا،شہزاد چوہان

کاروبار بند ہونے سے تاجروں کو اربوں کا نقصان ہوا،شہزاد چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر تاجر رہنما ہال روڈ شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ 23مارچ سے اب تک حکومتی ہدایات اور اقدامات پر تاجروں نے مکمل عمل کرتے ہوئے تعاون کی پالیسی اپنائی۔ کاروبار بند کئے گئے تو تاجروں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کھولے تو پھر بھی حکومت نے تعاون کیا۔ تاجر برادری کے ذمہ دارانہ رویئے کو حکومت نے تمسخر میں اڑاتے ہوئے عین عید کے قریب کاروبار بند کردیئے جس سے ملک بھر میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور کاروباری پہیہ مکمل جام ہوکر رہ گیا۔