مالی بد انتظامی،متروکہ املاک کے اکاؤنٹس کنٹرولر کو بے اختیار کر دیا گیا

مالی بد انتظامی،متروکہ املاک کے اکاؤنٹس کنٹرولر کو بے اختیار کر دیا گیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی پاداش میں متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے کنٹرولر آف اکاؤنٹس محمد اختر خان سے اختیارات واپس لے لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد اختر خان کافی عرصہ سے اختیارات سے تجاوز کررہے تھے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کی منظوری کے بعد ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن رشنا فواد نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ محمد اختر خان کی مالی بدانتظامی کے الزامات کے نتیجے میں ان سے انتظامی اور مالی اختیارات ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرا ور چیکوں پر دستخط کرنے والی اتھارٹی کے اختیارات تاحکم ثانی واپس لے لئے گئے۔اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرولر آف اکائنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے کیونکہ انہوں نے جو کام کیا ہے اس پر ان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -