کم عمر طالبہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

کم عمر طالبہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کم عمر طالبہ نتالیہ نجم کو پیروڈیک ٹیبل اسمبل میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔یہ ایوان کم عمر طلبہ نتالیہ نجم کو پیروڈیک ٹیبل اسمبل میں قرلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

نوسالہ کم عمرترین طالبہ نتالیہ نجم نے پیروڈیک ٹیبل اسمبل کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔ نتالیہ نجم نے چالیس روز میں ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔پاکستان کی ہونہار بچی نتالیہ نجم نے نوسال کی عمر میں پیروڈیک ٹیبل اسمبل کرکے نہ صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے بلکہ پوری دنیا کو ایک پازیٹو مسیج بھی دیا ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی کم عمر بچی کو اعزاز سے نوازا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -