مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس مسلم لیگ ہاؤس میں طلب

مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس مسلم لیگ ہاؤس میں طلب

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر سہیل چیمہ نے ایم ایس ایف کا ہنگامی اجلاس مسلم لیگ ہاؤس میں طلب کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور ان کا استحصال بھارت اور مودی سرکار کیلئے اندھا کنواں ثابت ہو گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قائدین مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی کی ہدایت پر ایم ایس ایف کے عہدیداران پورے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کریں گے۔

اور لاہور میں کامل علی آغا، سلیم بریار،میان عمران مسعود اور میاں محمد منیر کی قیادت میں مرکزی صدر ایم ایس ایف سہیل چیمہ و دیگر شرکت کریں گے۔

، صوبائی صدر نور صمند بھٹی لاہور کے عہدیداران و کارکنان کے ساتھ بھر پور طریقے سے شامل ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -