کشمیر میں لاک ڈاؤن انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے،پروفیسر طلعت نصیر

کشمیر میں لاک ڈاؤن انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے،پروفیسر طلعت نصیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہ امتیاز) نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مودی سرکار گزشتہ ایک سال سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کئے ہوئے ہے جو کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے حوالے سے طے کردہ اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کی جبری پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں کشمیری شدید جسمانی، ذہنی، معاشی و معاشرتی پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ بھارتی مظالم کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اپنے جائز حق خود ارادیت کو استعمال کرتے ہوئے کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔


 ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ دن دور نہیں جب وادی جنت نظیر بھارتی جبرواستبداد سے نجات حاصل کر لے گی۔