یواین او کی قراردادوں پر عملدرآمد مسئلہ کشمیر کا بہترین حل ہے،عزیز سعید

یواین او کی قراردادوں پر عملدرآمد مسئلہ کشمیر کا بہترین حل ہے،عزیز سعید

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری عزیزہ سعید نے مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور کی طرف سے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا بہترین حل یو این او کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے، حق خود ارادیت کے مسلمہ پیدائشی حق کے حصول کیلئے کشمیریوں نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کشمیریوں کے حق کو سلب کرنے کیلئے بھارتی کی جانب سے مسلسل کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم اور ایک سال سے زائد عرصہ سے انہیں گھروں میں محصور کرنے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور 5اگست کومقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر استحصال کشمیر کے طور پر منائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -