ریونیو کے زیر التواء مقدمات نمٹانے کیلئے جدید نظام متعارف

ریونیو کے زیر التواء مقدمات نمٹانے کیلئے جدید نظام متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب بھر میں محکمہ بورڈ ریونیو پنجاب کی جانب سے سالہا سال ریونیو کے زیر التواء کیسز کو جلدی نمٹانے کیلئے پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے آئی ٹی آر سی ایم ایس سسٹم متعارف کروا دیا جس سے محکمہ بورڈ آف ریونیو کے تمام ممبران کے ریونیو کیسز سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے کیسز کو آن کیا جا رہا ہے۔ جس سے صدیوں سے زیر التواء کیسز کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو دیکھ سکیں گے۔ اس میں محکمہ بورڈ آف ریونیو کے جوڈیشل ممبران کے تمام کیسز کی انٹری کا پراسس جاری ہے۔ اس کے بعد تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈی سیز، اے سیز، اے ڈی سی آر کے پاس ریونیو کیسز کو آن لائن کیا جائے گا اور انکے تمام عملے کو ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن انٹری کرنے کی ٹریننگ دی جائے گی۔
 اس سے ایسے وہ تمام کیسز جس کی وجہ سے سائلین در بدر کی ٹھوکر کھا رہے تھے اسکی وجہ سے انکی مشکلات کم ہو جائینگی۔ اس میں لاہور، قصور، اکاڑہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم،، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، لیہ، فیصل آباد، ساہیوال، پاکپتن، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسمعیل خان، مظفر گڑھ، ملتان سمیت اضلاع میں التواء  کا شکار کیسز کو جلد نمٹایا جا سکے گا۔