مودی کے کشمیر میں مظالم بھارت کو ٹکروں میں تقسیم کر دیں گے،جاوید قصوری

مودی کے کشمیر میں مظالم بھارت کو ٹکروں میں تقسیم کر دیں گے،جاوید قصوری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ5اگست کو بھارت نے جو مقبوضہ کشمیر کی آئینی  وقانونی حیثیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت چھیننے کی کوشش کی ہے اس کا خمیازہ مودی سرکار ہندوستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے بھگتے گی۔ انڈین فورسز کے ظلم و بربریت اور لاک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہونے پر پنجاب سمیت پورے ملک میں بھر پور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار انہو ں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کی اپیل پر 5اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کی حقیقی پشتی بان ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اس سے دستبردار ہونے کا مطلب پاکستان کی سلامتی سے ہاتھ دھونے کے مترادف ہوگا۔ بد قسمتی سے حکومت پاکستان نے اس اہم مسئلہ پر جس نیم دلی اور بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام نہتے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کو سلام پیش کرتے ہیں جو پاکستان کی بقا کی جنگ تن تنہا لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور دیگر اداروں کو یہ بات بخوبی سمجھنی چاہیے کہ کشمیر کے موقف پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ لہٰذا ان سے خیر کی توقع کرنا درست نہیں۔ وہ سب اپنے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم پر اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو سبو تاڑ کرچکی ہے۔ حکمرانوں کی ناقابل فہم اور بزدلانہ پالیسیوں نے کشمیری عوام کو شدید مایوس کیا ہے۔ آزای کشمیر قریب ہے۔ ہندوستان اپنے غاصبانہ قبضے کو زیادہ دیر قائم نہیں رکھ سکتا۔ مودی حکومت صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کا قاتل ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق اب تک کشمیری معیشت کو 40ہزار کروڑ کا نقصان،جبکہ 4لاکھ 60ہزار افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -