مدینہ کالونی میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے،اہل علاقہ کا مطالبہ
لاہور(پ ر) والٹن روڈپر واقع مدینہ کالونی میں اُبلتے گٹر، گندگی کے ڈھیر، ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوں اور لٹکتی ہوی بجلی کی تاروں نے شہریوں کاجینامشکل بنا کر رکھا ہے۔سیوریج کے گٹر اُبلنے اور گندگی کے ڈھیر سے اُٹھنے والے تعفن کی وجہ سے علاقہ مکین امراض کا شکار ہورہے ہیں۔مدینہ کالونی کے رہائشیوں کاکہنا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے کے باوجود صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی اورنکاسی آب جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار اوروالٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ والٹن روڈ سے منسلک مدینہ کالونی میں صفائی کا نظام کر بہتر بنا کر علاقہ مکینوں کو مختلف وبائی امراض سے بچایا جائے۔