لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 2خوفناک دھماکے، 70افرا د ہلاک، 3000زخمی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 2خوفناک دھماکے، 70افرا د ہلاک، 3000زخمی

  

 بیروت)مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو خوفناک دھماکے ہوئے ہیں، دھماکوں کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی،3000لوگ زخمی ہوئے ہیں، روسی خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوئے دھماکوں کے نتیجے میں ملک کے وزیراعظم کی اہلیہ اور بیٹی بھی زخمی ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں لبنان کے وزیراعظم کی رہائش گاہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم لبنان کے وزیراعظم ان حالات میں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بیروت کے تمام ہسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔ بیروت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جا چکی۔ لوگوں سے خون کے عطیات کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ لبنانی حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ شہر میں بے پناہ تباہی مچی ہے۔ بیروت کی بندرگاہ اور آس پاس علاقے میں واقع عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ دھماکوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے، لاشوں کی گنتی کرنا ممکن ہی نہیں۔2 کلومیٹر تک کے علاقے میں انسانی اعضاء بکھرے پڑے ہیں۔ لبنان کے حکام کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جب دھماکہ ہوا تو اس وقت سڑکوں پر چلتی گاڑیاں الٹ گئیں، کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور عمارتیں منہدم ہوئیں۔ عمارتوں کے ملبے تلے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کی زندگیاں بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔اس واقعے کے حوالے سے لبنان کے سیکورٹی چیف نے جاری بیان میں بتایا ہے بیروت کی بندرگاہ پر واقع اسلحے کے گودام میں دھماکے ہوئے۔بیروت کے گورنر تفصیلات بتاتے ہوئے رو پڑے،انہوں نے کہا کہ ہیرو شیما جیسا کچھ ہوا ہے۔

لبنان دھماکے

مزید :

صفحہ اول -