پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا  

 پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 6 اگست 2020 بروز جمعرات شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا تھا۔ صدر نے مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری لی جائے گی۔قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اگست کو دوبارہ شروع ہوگا اور سینیٹ کا اجلاس آج  ہورہا ہے، وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کی بنیادی توجہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز اور قومی اہمیت کے حامل چند دیگر قوانین کی منظوری پر مرکوز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایک روزہ مشترکہ اجلاس کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم ایف اے ٹی ایف سے متعلق تمام اہم قانون سازیوں کی منظوری تک اس میں توسیع کی جاسکتی ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو الحاق کرنے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کا پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پر بدھ کے روز سینیٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا۔
  پارلیمنٹ

مزید :

صفحہ اول -