ملکی ائیر پورٹس پر سرینگر کا وقت دکھانے کیلئے گھڑیاں نصب
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی ائیرپورٹس پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کا قت دکھانے کے لیے گھڑیاں نصب کردی گئیں۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سری نگر کا وقت دکھانے کے لیے گھڑی نصب کردی گئی ہے۔ائیرپورٹ پر کشمیراورپاکستان کے جھنڈے بھی لہرادیے گئے ہیں۔ جبکہ پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر بھی نصب گھڑی میں سری نگر کا ٹائم سیٹ کردیا گیا ہے۔ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ائیرپورٹ پرپاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بھی لگادیے ہیں جب کہ کشمیر میں مظالم سے متعلق ویڈیوزبھی چلائی جارہی ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر کشمیریوں پر مظالم سے متعلق بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔
گھڑیاں نصب