گھروں میں بچوں کو ملازم رکھنا غیر قانونی قرار 

  گھروں میں بچوں کو ملازم رکھنا غیر قانونی قرار 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) گھروں میں کام کاج کے لیے بچوں کو ملازم رکھنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔بچوں کی گھریلو ملازمت کو غیر قانونی قرار دینے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بالآخر وفاقی کابینہ کا فیصلہ گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے نافذ ہوگیا ہے اور بچوں کی گھریلو ملازمت 1991 کیچلڈرن ایمپلائمنٹ ایکٹ کے تحت ممنوع  ہوگئی ہے۔شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ایکٹ وفاقی دارالحکومت کے لیے ہے لیکن  صوبے بھی اس کو ایک آسان سی قرار داد کے ذریعے اپنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار بچوں کی گھریلو مزدوری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

غیر قانونی قرار 

مزید :

صفحہ اول -