بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقداما ت بولتے ہیں: فیاض الحسن

  بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقداما ت بولتے ہیں: فیاض الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی)فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو سپریم کورٹ نے سراہا، بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقدامات بولتے ہیں، مہلک وائرس کے خلاف نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں۔وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران معزز جج صاحبان نے بزدار حکومت کے انتظامات کو موثر قرار دیا، معزز بنچ نے کہا کہ بزدار حکومت کے کرونا مخالف اقدامات مثبت اور درست سمت میں ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، مریضوں میں نمایاں کمی کے باعث سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال، پی آئی سی سمیت بڑے ہسپتالوں میں کرونا وارڈز بند کر دیئے گئے ہیں، ان حوصلہ افزا ریمارکس کی روشنی میں پنجاب حکومت کورونا  کے پھیلاؤکے خلاف مزید اقدامات جاری رکھے گی۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -