صدر ٹرمپ کی دوبارہ صدارتی نامزدگی محدود اجلاس میں ہوگی

صدر ٹرمپ کی دوبارہ صدارتی نامزدگی محدود اجلاس میں ہوگی

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدارتی نامزدگی ری پبلکن پارٹی کے ایک محدود اجلاس میں ہوگی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ماہ فلوریڈا میں ہونے والے پارٹی  کنونشن کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ اب 24اگست کو نارتھ کیرولینا میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لئے نارتھ کیرولینا کے شہر شارلٹ میں پارٹی کے صرف 336نمائندے اجلاس کریں گے اور صدر ٹرمپ کو باقاعدہ صدارتی امیدوار نامزد کریں گے۔ ری پبلکن پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابقہ روایات کے برعکس اس اجلاس میں میڈیا کے ارکان کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ ترجمان کے مطابق 21سے 24اگست تک میڈیا کو اس اجلاس کی کارروائی دیکھنے سے روک دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نامزدگی

مزید :

صفحہ اول -