سینیٹ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا صدر مملکت خطاب کرینگے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینیٹ کا خصوصی اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا تاریخ میں پہلی بار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کشمیر سے متعلق سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ کا خصوصی اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا ہوگا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں صدر مملکت اپنے خطاب میں کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے صدر مملکت کشمیر سے متعلق حکومت پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ یں گے پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے علاوہ کسی ایک ایوان سے خطاب کریں گے اجلاس میں غیر ملکی سفیروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ایوان میں پاکستان کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی رکھا جائے گا سینیٹ کے اجلاس میں کشمیر سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور کی جائے گی حکومت اور اپوزیشن باہمی مشاورت سے قرار داد کا مسودہ تیار کریں گی سینیٹ کے اجلاس میں تمام پارلیمانی لیڈر کشمیر سے متعلق خطاب کریں گے سینیٹ آف پاکستان کشمیر کے حوالے سے ایک خصوصی کتابچہ بھی جاری کرے گا کتابچے میں صدر کے خطاب کاْمتن، سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد اور سینیٹ کی جانب سے گزشتہ برس کرائی جانے والی کشمیر کانفرنس کے مندرجات شامل کیے جائیں گے سینیٹ کا کتابچہ دنیا بھر میں 56ہزار ارکان پارلیمنٹ کو بھجوایا جائے گا کتابچہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں کو بھی بھجوایا جائے گا۔
سینٹ اجلاس