کوروناوبا سے تعلیم کا شعبہ بری طرح متاثرہوا، اقوام متحدہ 

   کوروناوبا سے تعلیم کا شعبہ بری طرح متاثرہوا، اقوام متحدہ 

  

   نیو یارک (آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنول انٹونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے اسکولوں کی بندش تعلیم کے شعبے کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   اپنے ایک بیان میں انہوں نے یہ   کیا ۔  انہوں نے  کہا کہ جولائی کی وسط تک ایک سو ساٹھ ملکوں میں اسکول بند پڑے رہے، جن کی وجہ سے قریب ایک بلین بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی۔ پری اسکول لیول کے چالیس ملین بچوں کی بھی تعلیم متاثر ہوئی۔ وبا سے پہلے بھی تقریباً ڈھائی سو ملین بچے اسکول جانے کی سہولت سے محروم تھے۔ انٹونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ اس ضمن میں ایک سانحے کا سامنا ہے۔ 

اقوام متحدہ 

مزید :

صفحہ اول -