صدارتی انتخاب تک افغانستان میں 4 ہزار امریکی فوجی رہ جائیں گے، ٹرمپ

      صدارتی انتخاب تک افغانستان میں 4 ہزار امریکی فوجی رہ جائیں گے، ٹرمپ

  

  واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ رواں سال امریکی صدارتی انتخاب تک افغانستان میں 4 یا 5 ہزار تک امریکی فوجی رہ جائیں گے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ پر انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جلد ہی افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 8 ہزارتک لے آئیں گے اور پھر صدارتی انتخاب تک یہ تعداد 4 یا 5 ہزارتک رہ جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں بتاسکتا کب لیکن ہم بڑی حد تک افغانستان سے باہرآجائیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے شام سے داعش کو نکالا، دہشت گردوں کو گرفتار اور ہلاک کیا لیکن ہمیں کبھی بھی مشرق وسطیٰ میں نہیں جانا چاہیے تھا۔ان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جانا امریکا کی تاریخ کی واحد بڑی غلطی ہے۔

ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -