ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیر قانونی ٹھیکوں کا کیس،آصف زرداری پر فردِ جرم موخر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیر قانونی ٹھیکوں کے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کے دوران آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی۔منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت فاروق ایچ نائیک مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے ان کی جبکہ معاون وکیل اسد عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے آصف علی زرداری کی ریفرنس خارج کر کے بری کرنے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی جگہ ان کے وکلاء پیش ہو جائیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی۔
واٹر سپلائی کیس