شوگر ملزسبسڈی سکینڈل کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد  

  شوگر ملزسبسڈی سکینڈل کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد  

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) شوگر سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات نیب راولپنڈی سپردکردی گئی،ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تمام اداروں سے سبسڈی کا ریکارڈ طلب کر ے گی جبکہ تحقیقات کے دوران شوگر ملز مالکان کو بھی طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطاب ق چیئرمین نیب کی جانب سے شوگر سبسڈی کی تحقیقات کا معاملہ نیب راولپنڈی کو بھیجا گیا ہے۔ نیب چینی کے حوالے سے دی جانے والی سبسڈی کی تحقیقات کرے گا جس کے لئے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کریں گے۔عرفان منگی جعلی اکاؤنٹس کیس کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ بھی ہیں۔ نیب تمام اداروں سے سبسڈی کے حوالے سے ریکارڈ طلب کرے گا۔

تحقیقات

مزید :

صفحہ اول -