حکومت کو مخصوص حالات میں موبائل فون سروس بند کرنیکی اجازت مل گئی

حکومت کو مخصوص حالات میں موبائل فون سروس بند کرنیکی اجازت مل گئی

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو مخصوص حالات میں موبائل فون سروس بند کرنے کی اجازت دے دی ہے۔سپریم کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے موبائل فون کمپنیوں کیخلاف دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

 فون سروس 

کورونا سے لڑنے والے 52ہیلتھ پروفیشنلز کو ”سول ایوارڈ“ دینے کا فیصلہ 

  لاہور (جاوید اقبال) حکومت پاکستان نے کورونا وبا کے دوران اعلیٰ کارکردگی کے حامل52 ہیلتھ پروفیشنلز کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے محکمہ صحت نے پنجاب سے 12پروفیشنلز کو منتخب کیا ہے جبکہ ملک کے دیگر صوبوں سندھ،بلوچستان،کے پی کے اور آزاد کشمیر سے 40 افراد کو منتخب کیا ہے جنہیں کرونا میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز اور نشان امتیاز دیا جا ئیگا۔ اس ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے والوں میں پنجاب سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے شہید وی سی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کو نشان امتیاز، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پنجاب کے چیئرمین پروفیسر ریٹائرڈ محمود شوکت کو ستارہ امتیاز، میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان کو ستارہ امتیاز،راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر عمر کو تمغہ امتیاز، پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کے وی او جی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جاوید رضا گردیزی کو تمغہ امتیاز،جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آبا د کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد امتیاز کو تمغہ امتیاز،میو ہسپتال کی چارج نرس شازیہ لطیف اور ای سی جی ٹیکنیشن محمد طارق سعید کو تمغہ امتیاز،لاہور جنرل ہسپتال کے مرد ہیڈ نرس کیتھرین صدیق کو تمغہ امتیاز،سروسز ہسپتال لاہور کی چارج نرس شاہدہ جبین ماہم،علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کے ٹیکنیشن سیموئل خورشید اور نشتر یونیورسٹی ملتان کی ٹیکنیشن کومل نایاب کو تمغہ امتیاز ملیں گے۔اس حوالے سے ینگ کنسٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے محکمہ صحت کی اس فہرست کو مسترد کر دیا ہے۔وائے سی اے کے صدر ڈاکٹر حامد مختیار بٹ اور چیئرمین ڈاکٹر اسفند یار،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عثمان  نے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب  نے نیشنل ایوارڈکے لئے کوروناء وباء کے دوران اچھا کام کرنے والوں کے نام تجویز کئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے لیکن ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہدا کی فہرست میں پروفیسر مصطفی کمال پاشا کے ساتھ دیگر ڈاکٹرز جو شہید ہوئے یا جنہوں نے اچھا کام کیا ان کو بھی اس ایوارڈ کے لئے نامزد کیا جائے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب،پیٹرن چیف ڈاکٹر عاطف مجید چوہدری نے کہا کہ کرونا وبا میں جب سب کے پاس کمزور قوت مدافعت کا بہانہ تھا تب ینگ ڈاکٹرز پیش پیش تھے۔ کرونا وبا سے لڑ نے والے درحقیقت ہاؤس آفیسرز، پی جی آرز، میڈیکل آفیسرز، سینئر رجسٹرارز اور اسسٹنٹ پروفیسرز ہیں اور جب تک ان میں سے کسی کا نام نیشنل ایوارڈ لسٹ میں نہیں ہے تب تک یہ لسٹ ہمارے لیے بیکار سفارشیوں کا مجموعہ ہے۔

سول ایوارڈ

مریم نواز نے نجی ہسپتال سے

 اپنے گلے کا چیک اپ کرایا 

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گلبرگ کے نجی ہسپتال سے اپنے گلے کا چیک اپ کرایا۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز ذاتی سٹاف اور سکیورٹی کے ہمراہ گلبرگ میں واقع نجی ہسپتال آئیں۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے اپنے گلے کے غدود کاچیک اپ کرایا۔مریم نواز کے گلے کے معمول کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔مریم نواز عید سے چند روز قبل بھی اپنا چیک اپ کروا کر گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز کو بھی اسی مرض کا سامنا رہا تھا۔نجی ہسپتال میں آمد کے موقع پر میڈیا نے مریم نواز سے سوال کیا کہ میاں صاحب کا کیا حال ہے جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے،میاں صاحب کے لئے دعا کریں۔ ریڈیالوجسٹ کے مطابق مریم نوازکی طبیعت ٹھیک ہے،سکین رپورٹ ٹھیک آئی ہے۔

مریم نواز 

جن کی بارہ سالہ کارکردگی کا پول چند ملی میٹر بارش نے کھول دیا ان سے بغض کیسا، شہباز گل 

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل  کہا ہے کہ  جن کی بارہ سالہ کارکردگی کا پول چند ملی میٹر بارش نے کھول دیا ان سے بغض کیسا، الحمدہ اللہ ہماری کارکردگی کی آج ساری دنیا گواہی دے ہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے  شہباز گل نے کہا کہ  آپ کی اطلاع کے لیے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں  جن کی بارہ سالہ کارکردگی کا پول چند ملی میٹر بارش نے کھول دیا ان سے بغض کیسا؟  الحمدللہ ہماری کارکردگی کی اج ساری دنیا گواہی دے رہی ہے،جبکہ چند ملی میٹر بارش کے بعد کے حالات آپ کی کرپشن کی گواہی دے رہے ہیں  اپنے دور میں چینی 125 روپے کر کے مال بنانے والے آج چینی کی قیمت پر شکوہ کر رہے ہیں  موجودہ پارلیمان میں اپوزیشن کو سب سے زیادہ بولنے کا ٹائم دیا گیا اسمبلی کا ریکارڈ گواہ ہے  انہوں نے کہا کہ  FBR کے ٹارگٹ سے پہلے آپ اپنے سابقہ فنڈز کا حساب دیں جو شاید کراچی کے نالوں میں بہہ گئے  اگر فنڈز میں کمی کا سامنا ہے تو اس بار منی لانڈرنگ پر ہاتھ ہولا رکھ لیں سرے محل، دبئی جائیدادیں اور سوئٹزر لینڈ میں اربوں،سندھ کے عوام کا مال ہے وہ بھی لوٹا دیں، اسلام آباد: اگر آپ کسی قابل ہوتے تو وفاق کو NDMA کو کراچی نہ بھیجنا پڑتا

شہباز گل 

 اپوزیشن کی اے پی سی میں مڈٹرم انتخابات پر مشاورت ہوگی، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں تمام جماعتیں مڈٹرم انتخابات پر مشاورت کریں گی۔جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء   اللہ کا کہنا تھا کہ  اے پی سی میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف شرکت کریں گے جبکہ   کانفرنس کی سربراہی ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں کریں گی۔رانا ثناء  اللہ کاکہنا تھا کہ معاشی بدحالی، بے روزگاری،مہنگائی مڈٹرم انتخابات کا تقاضہ کر رہے ہیں، اے پی سی میں  تمام اپوزیشن جماعتیں مڈٹرم انتخابات پر مشاورت کریں گی۔ 

رانا ثناء اللہ

محبوبہ مفتی کو رہا کیا جائے

 راہول گاندھی کا مطالبہ

نئی دہلی(آئی این پی) کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھی محبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ کردیا، سیاست دانوں کی غیر قانونی حراست سے جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وقت آگیا ہے محبوبہ مفتی کو رہا کیا جانا چاہیئے، بھارتی حکومت کی سیاست دانوں کی غیر قانونی حراست سے جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے کشمیری رہنما وں کو ایک سال سے جیلوں میں قید اور گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے،بھارتی اخبار کے مطابق سولہ کشمیری رہنما ایک سال سے گھروں میں نظر بند ہیں، عبد اللہ کی جانب سے کشمیری رہنما وں کی رہائی کیلئے اپیل بھی دائر کی لیکن اس کی شنوائی ابھی تک نہیں ہوئی۔واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہوگئے ہیں، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران بھارتی فورسز نے 214 کشمیری شہید کئے، شہید ہونے والوں میں 4 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں متعدد کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے 1390 کشمیری زخمی ہوئے، اس دوران 84خواتین کیساتھ زیادتی کی گئی اور 946 مکانات کو نقصان پہنچایا۔کیایم ایس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران 13 ہزار 680 کشمیریوں کو گرفتار کیا، گرفتار ہونے والوں میں بزرگ خواتین سمیت کشمیری لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

محبوبہ مفتی 

 عالمی برادری بھارت سے کشمیری عوام کیخلاف اقدامات کا جواب طلب کرے، اسد قیصر 

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عالمی برادری پر بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف جاری اقدامات اور جرائم کا جواب طلب کرنے اور ان کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔ اسپیکر نے دنیا بھر کی 188 پارلیمانوں کے اسپیکروں اور پرزائڈنگ افسران کے نام بھیجے گئے اپنے خطوط میں ایک بار بھر کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے منصفانہ اور پر امن حل کے لیے  ا?زاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسپیکرنے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ 5  اگست 2020 کو بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔ بھارت کے اس غیر قانونی  اقدام پر  فوری اقدامات  اٹھائے 

  اسد قیصر 

تھر بلاک ٹو 330 میگاواٹ پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ تھر بلاک ٹو میں 330 میگاواٹ کے ایک اور پاور پلانٹ پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ حال ہی میں لانچ کردہ تھل نوا حبکو مشترکہ منصوبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ مقامی طور پر 305 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ سی پیک کے تحت اس منصوبے کا فنانشل کلوزنگ ستمبر میں متوقع ہے۔

عاصم سلیم باجوہ 

 صحت کے شعبے میں ترقی، اصلاحات  لائیں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان 

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے  وزارت صحت کا قلمدان سنبھال لیا ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کو عہدہ سنبھالنے کے بعد  سینئر افسران نے  وزارت کے امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبے میں ترقی اور اصلاحات  لائیں گے  انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ وزارت اور انتظامی امور میں کسی قسم کی سستی اور نااہلی برداشت نہیں کی جائے گی ہم نے تیزی کے ساتھ اصلاحات لانی ہے اور اسکے اثرات غریب عوام تک پہنچانے ہیں۔ 

فیصل سلطان 

عالمی برادری قاتل مودی کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلائے، شہباز شریف 

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری قاتل مودی پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلائے۔کا 5 اگست 2019 کے بھارت کے غاصبانہ غیرقانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے پر پیغام میں شہباز شریف نے کہاکہ عالمی برادری قاتل مودی پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلائے،عالمی برادری کی خاموشی کشمیریوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے پھر ثابت کیا کہ وہ اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،مودی بڑی غلط فہمی میں ہے کہ چالبازیوں، فوجی جبرواستبداد سے کشمیریوں کو جھکا لے گا ،کشمیریوں نے عظیم قربانیوں اور شہادتوں سے اپنے نصب العین کی حفاظت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ برہان مظفروانی شہید سے لے کر ننھے سالار کے نانا تک کو ناحق گولیوں سے چھلنی کیا گیا،ہر کشمیری ”لے کر رہیں گے آزادی“۔۔۔ ”پاکستان سے رشتہ کیا؟ لاالہ اللہ“ کا ولولہ انگیز اعلان کررہا ہے،اپنے شہداء کوپاکستانی پرچم میں دفن کرکے کشمیری ہر روز دنیا کو بتارہے ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔،ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری دو قومی نظرئیے، پاکستان کی شہہ رگ اور تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،ظلم کی سیاہ رات مٹ کر رہے گی۔ اللہ رب زوالجلال کا وعدہ ہے کہ ’حق غالب اور باطل مٹ کر رہے گا۔ 

شہباز شریف 

 آئی ایس پی آر کا 5 اگست 

کی مناسبت سے پرومو جاری 

راولپنڈی (آئی این پی)پاک فوج کی جانب سے 5 اگست یوم استحصال کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کردیا، اس سے قبل جا چھوڑ دے میری وادی  کے نام سے گانا ریلیز کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے  یوم استحصال کی مناسبت سے پرومو جاری کردیا، جس کے بول ہر دِل کی آواز، دِل دِل کی آواز، پاکستان کی پکار، کشمیری ہوں میں، جا چھوڑ دے میری وادی، لب سی سی کر چپ کر وائے، جتنا چاہے ہم چیخیں گے آزادی، جا چھوڑ دے میری وادی ہے۔

 آئی ایس پی آر

رین ایمرجنسی، حیدرآباد کو 7کروڑ روپے فراہم کر دیئے: وزیراعلٰی سندھ 

 حیدرآباد (بیورو رپورٹ)وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ رین ایمرجنسی میں ہم نے حیدرآباد ڈویژن کو 7 کروڑ روپے دیے، 7 کروڑ میں سے 2 کروڑ  ڈی سی حیدرآباد کو دیے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو حیدرآباد میں رین ایمرجنسی پر بریفنگ دی گئی۔کمشنر حیدرآباد نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ بلدیہ کو 30 لاکھ اور نالوں کی صفائی کے لئے 50 لاکھ مختص کئے، ضلع بدین کو 50 لاکھ اور ٹنڈو محمد خان کو 25 لاکھ نالوں کی صفائی کے لئے دیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ 50 لاکھ روپے بلدیہ اعلی اور واسا کو جنریٹرز کے اخراجات کی مد میں دیے، اب کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے، دیہات کی حفاظت کے لئے کچہ بند مضبوط کیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ تمام منتخب نمائندوں نے حیسکو کی شکایات کی ہیں، حیسکو کی جانب سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

  کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کے یوم شہدا کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ  پورے ملک میں قیام امن کیلئے پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے 23 جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے امن بحال کیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس میں سندھ کے 16 جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا، سندھ حکومت نے پولیس شہدا کے خاندانوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم شہدا پولیس منانے کی تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے کراچی پولیس نے یوم شہدا پولیس پر ترانہ جاری کردیا ہے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق یوم شہدا پولیس کی مرکزی تقریب گارڈن ہیڈ کوارٹر میں کی جائے گی، جس میں پولیس کے اعلی افسران اور شہدا کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کی روشنیاں پولیس جوانوں کی شہادت کا ثمر ہیں، پولیس فورس نے شہادتوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے۔

ممکنہ بارشیں، میئر کراچی مشینری کو تیار حالت میں رکھنے کی ہدایت 

  کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی میں جمعرات تا ہفتہ تیز اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے متعلقہ محکموں اور ضلعی میونسپل انتظامیہ کو عملے اور مشینری کو تیار حالت میں رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ متوقع بارشوں کے پیش نظر کے ایم سی کے اسپتالوں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے اور فائر بریگیڈ، ریسکیو، پارکس ڈپارٹمنٹ اور محکمہ انجینئرنگ سمیت تمام متعلقہ محکموں میں افسران اور دیگر متعلقہ عملے کو ڈیوٹی پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو فوری مدد فراہم کی جاسکے۔ منگل کے روز شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں پہلے سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے لہٰذا اس سے نمٹنے کی پیشگی تیاری رکھی جائے تاکہ شہر کے کسی بھی علاقے میں رہنے والوں کو برسات کے دوران پریشانی سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بارش ہونے کی صورت میں پانی کی نکاسی کا عمل فوری شروع کیا جائے، انڈرپاسز اور چوکنگ پوائنٹس پر مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپس قبل از وقت پہنچا دیئے جائیں، رین ایمرجنسی سینٹر 24 گھنٹے فعال رکھے جائیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال اپنی شکایات ضلعی سطح پر قائم کئے گئے ایمرجنسی سینٹر یا سٹیزن کمپلین انفارمیشن سینٹر 1339 پر درج کراسکتے ہیں، جہاں متعین عملے کو تمام شکایات فوری متعلقہ محکمے کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے کے بی سی اے سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھی کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے مخدوش عمارتوں پر کڑی نظر رکھیں اور مخدوش عمارتوں میں رہائش پذیر شہری متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کے کام میں مزید تیزی لانی ہوگی کیونکہ کراچی اب مزید اربن فلڈنگ جیسی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا خاص طور پر برساتی نالوں کے اطراف اور نشیبی علاقوں کے نالوں کے اوور فلو سے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے اس لئے تمام متعلقہ شہری ادارے جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں 

  این ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں: ناصر حسین شاہ 

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ عوام کی خدمت کی خاطر تمام اداروں کے ساتھ تعاون کی روش کو جاری رکھے گی، این ڈی ایم اے کی جانب سے کراچی کے لئے اقدامات کے انعقاد کو سراہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شاہ نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔ وزیر بلدیات سندھ کے مطابق کراچی کے حدود و اربعہ، آبادی اور مسائل کی نوعیت کے مطابق اس امر کی شدید ضرورت تھی کہ وفاقی حکومت بھی قدرتی آفات اور غیر معمولی حالات میں اپنا کردار ادا کرے، چنانچہ وزیر اعظم کی جانب سے این ڈی ایم کو کراچی کے مسائل کے لئے کردار ادا کرنے کے احکامات حوصلہ افزا ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے چیئرمین این ڈی ایم سے ملاقاتوں میں ان کو شہر کے مسائل اور زمینی حقائق کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کردی ہے اور اس بات کا مکمل طور پر یقین بھی دلا دیا ہے کہ سندھ کے عوام کی بہتری کی خاطر وفاقی حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی، حکومت سندھ اس میں نہ صرف اپنا غیر مشروط تعاون پیش کرے گی بلکہ ہر آول دستے کا کردار بھی ادا کرے گی۔ بعد ازاں وزیر بلدیات سندھ نے سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ کاشف گلزار سے گفتگو میں ان کو اس بات کی ہدایت کی کہ شہر میں صفائی و ستھرائی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ ناصر حسین شاہ کے استفسار پر ان کو بتایا گیا کہ عید کے تیسرے روز شام چار بجے تک کہ اعداد و شمار کے مطابق اکیاون ہزار تین سو بارہ ٹن آلائشوں کو اٹھا گیا اور لگاتار تمام آلائشوں کو لینڈ فل سائیٹس پر منتقل کیا گیا اور سائنٹفک بنیادوں پر تلف کیا گیا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات، جنگلات و جنگلی حیات اور مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت یوم شہدائے پولیس پر شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امن قائم کرنے کی خاطر سندھ پولیس کے اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین کے لئے حکومت سندھ اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسٹاک ایکسینج حملے کو ناکام بنانے میں سندھ پولیس اہلکاروں نے زبر دست کارنامہ سر انجام دیا، وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ پولیس کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،کیونکہ ملکی سلامتی میں پولیس جوانوں کی قربانیوں کا اہم کردار ہے،وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پولیس کے محکمے کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔دریں اثنا  سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت یوم شہدائے پولیس پر شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امن قائم کرنے کی خاطر سندھ پولیس کے اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین کے لئے حکومت سندھ اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسٹاک ایکسینج حملے کو ناکام بنانے میں سندھ پولیس اہلکاروں نے زبر دست کارنامہ سر انجام دیا، وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ پولیس کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،کیونکہ ملکی سلامتی میں پولیس جوانوں کی قربانیوں کا اہم کردار ہے،وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پولیس کے محکمے کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔

کراچی:گورنر سندھ سے ورلڈ کشمیر فورم کے وفد کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ورلڈ کشمیر فورم کے وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں حاجی رفیق پردیسی،انور منصورخان، سید عامر علی،رفیق سلیمان اور راشد عالم بھی شامل تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت،مسلسل ایک سال سے کرفیو کے نفاذ اور کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کو دبا نہیں سکتی،بھارت کو کشمیریوں کو ہر حال میں ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوائے اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اْٹھائیں گے۔ملاقات میں ورلڈ کشمیر فورم کے وفد نے گورنرسندھ کو کراچی کے علاقہ سی ویو پر کشمیر کی آزادی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی جسے گورنرسندھ نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے حوالہ سے ہر فورم پر شرکت کرنا اعزاز سمجھتا ہوں، امید ہے کہ کشمیر جلد آزاد ہوگا اور کشمیری بھائی آزاد فضا میں سانس لے رہے ہوں گے۔

کراچی، 38بڑے نالوں سے 22کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 38 بڑے نالوں میں سے 22 کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کی گئی ہے جب کہ 19 نالوں کی صفائی کی ذمہ داری سندھ حکومت نے اپنے سر لی ہے۔ صفائی کا دائرہ کار بھی آج سے بڑھا دیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے حکم پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او نے کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا ہے۔گجر نالے کے پانچ مقامات پر صفائی کا کام جاری ہے۔بارشوں میں گجر نالے کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مقامات میں ناظم آباد، گلبہار، کشمیرکالونی اور لیاقت آباد شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گجر نالے، کورنگی نالے اور مواچھ گوٹھ نالے پر ایف ڈبلیو او کام کر رہا ہے اور گزشتہ روز 4 ہزار 364 ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا۔شہر میں بلدیاتی اداروں اور حکومت سندھ کی جانب سے بھی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے بادل برسیں گے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ تین روز جاری رہے گا۔15 اور 24 اگست کو پھر گھٹائیں آئیں گی جن سے بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہوگا لیکن نکاسی کا مناسب نظام نہ ہونے کے سبب شہر میں چند گھنٹے کی بارش ہی انتظامیہ کے لیے چیلنج ہو گا۔ قیوم آباد، محمود آباد، لیاقت آباد اور کے ڈی اے چورنگی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے باعث صورتحال ابتر ہو جاتی ہے۔لیاقت آباد میں علاقہ مکینوں کو صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر شدیدشکایات ہیں۔ 

نالے،صفائی

سندھ حکومت مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دے گی: مرتضی وہاب 

  کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مافیا کو مزید عوام کا استحصال نہیں کرنے دے گی۔انہوں نے بتایا کہ کہا جارہا ہے کہ جولائی میں ایف بی آر نے ٹیکس وصولی میں 22 فیصد اضافہ کیا، خوش تھا کہ وفاق نے اپنے محصولات میں اضافہ کیا، ہمیں امید ہوئی کہ این ایف سی میں سندھ کو حصے کے پورے پیسے ملیں گے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بجٹ دستاویز دیکھ لیں تو سندھ کو 63 ارب روپے ماہانہ ملنے ہیں، سندھ کو 63 ارب ملنے تھے 28 ارب کا شارٹ فال ہے، اگر سندھ کو 28 ارب روپے کم دیں گے توہم کیسے پینشنز اور تنخواہ دے پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمیشن رپورٹ کہتی ہے کہ ایکسپورٹ کرنے کی وجہ سے بحران آیا، بحران کی وجہ سے مافیا نے اربوں روپے کمائے، چینی برآمد کرنے کی اجازت وزیراعظم کی منظوری سے دی گئی۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اب ای سی سی نے تین لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں کہیں بھی 70 روپے میں فی کلو چینی نہیں مل رہی، چینی کے نرخ سو روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ بڑی عید پر ان لوگوں نے ہر چیز بڑی کردی، اگر اسلام آباد اور لاہور میں آٹا مہنگا اور نایاب ہے تو سندھ کا کیا قصور؟ جب مافیاز حکومت چلاتی ہیں تو چینی، پٹرول، آٹا نایاب ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گندم سے متعلق ہدف سو فیصد سے زیادہ حاصل کیا، اب پھر گندم کا بحران پیدا کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے، سندھ حکومت مافیا کو مزید عوام کا استحصال نہیں کرنے دے گی۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ چینی سینچری کرچکی اور آٹا سینچری کرنے کی طرف جارہا ہے، تحریک انصاف ان وعدہ کو شرمندہ تعبیر کریں ورنہ ان کی شرمندگی بڑھتی جائیگی، پی ٹی آئی کے مقامی لیڈروں کو گھر میں بھی کوئی سنجیدہ نہیں لیتا۔

محبوبہ مفتی کو رہا کیا جائے، راہول گاندھی کا مطالبہ

نئی دہلی(آئی این پی) کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھی محبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ کردیا، سیاست دانوں کی غیر قانونی حراست سے جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وقت آگیا ہے محبوبہ مفتی کو رہا کیا جانا چاہیئے، بھارتی حکومت کی سیاست دانوں کی غیر قانونی حراست سے جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے کشمیری رہنما وں کو ایک سال سے جیلوں میں قید اور گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے،بھارتی اخبار کے مطابق سولہ کشمیری رہنما ایک سال سے گھروں میں نظر بند ہیں، عبد اللہ کی جانب سے کشمیری رہنما وں کی رہائی کیلئے اپیل بھی دائر کی لیکن اس کی شنوائی ابھی تک نہیں ہوئی۔واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہوگئے ہیں، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران بھارتی فورسز نے 214 کشمیری شہید کئے، شہید ہونے والوں میں 4 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں متعدد کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے 1390 کشمیری زخمی ہوئے، اس دوران 84خواتین کیساتھ زیادتی کی گئی اور 946 مکانات کو نقصان پہنچایا۔کیایم ایس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران 13 ہزار 680 کشمیریوں کو گرفتار کیا، گرفتار ہونے والوں میں بزرگ خواتین سمیت کشمیری لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

محبوبہ مفتی 

پنشنرز، بہبود، ڈیفنس اور ریگو لر انکم سر ٹیفکیٹس کے شرح منافع میں اضافہ 

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 36درجہ پوائنٹس کا اضافہ کرکے شرح منافع 9.96سے بڑھا کر 10.32فیصد کردی گئی ہے۔ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 36 درجہ پوائنٹس کا اضافہ کرکے شرح منافع 9.96سے بڑھا کر 10.32 فیصد مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 34 درجہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور شرح منافع 8.11 فیصد سے بڑھا کر 8.45 فیصد مقررکی گئی ہے۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 19درجہ پوائنٹس کا اضافہ کرکے شرح منافع 7.61فیصد سے بڑھا کر 7.80 فیصد کی گئی ہے۔سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اکاؤ نٹس پر شرح منافع میں 18 درجہ پوائنٹس کی کمی کرکے شرح منافع 7.05فیصد سے کم کرکے 6.87 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ نئی شرح منافع کا اطلاق 4 اگست سے ہوچکا ہے۔ 

شرح منافع

سینیٹ کا خصوصی اجلاس آج ہو گا، صدر مملکت عارف علوی خطاب کرینگے 

 اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ کا خصوصی اجلاس آج  صبح 10 بجے ہوگا  تاریخ میں پہلی بار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کشمیر سے متعلق سینیٹ کے خصوصی اجلاس  سے خطاب کریں گے  ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ کا خصوصی اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا ہوگا  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں صدر مملکت اپنے خطاب میں کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے صدر مملکت کشمیر سے متعلق حکومت پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ یں گے پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے علاوہ کسی ایک ایوان سے خطاب کریں گے  اجلاس میں غیر ملکی سفیروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ایوان میں پاکستان کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی رکھا جائے گا سینیٹ کے اجلاس میں کشمیر سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور کی جائے گی حکومت اور اپوزیشن باہمی مشاورت سے قرار داد کا مسودہ تیار کریں گی سینیٹ کے اجلاس میں تمام پارلیمانی لیڈر کشمیر سے متعلق خطاب کریں گے سینیٹ آف پاکستان کشمیر کے حوالے سے ایک خصوصی کتابچہ بھی جاری کرے گا کتابچے میں صدر کے خطاب کاْمتن، سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد اور سینیٹ کی جانب سے گزشتہ برس کرائی جانے والی کشمیر کانفرنس کے مندرجات شامل کیے جائیں گے سینیٹ کا کتابچہ دنیا بھر میں 56ہزار ارکان پارلیمنٹ کو بھجوایا جائے گا  کتابچہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں کو بھی بھجوایا جائے گا۔

سینٹ اجلاس

مظفر گڑھ: وین اور کار میں تصادم،خواتین سمیت 6مسافر جاں بحق، 15زخمی 

 مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ میں مسافر وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 مسافر جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے مظفر گڑھ میں جھنگ روڈ پر اڈا خدائی بنگلا کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 خواتین سمیت 6 مسافر جاں بحق اور 15افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو دیہی مرکز صحت رنگپور اور ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مسافر وین احمد پور سیال سے ملتان کی جانب جا رہی تھی۔

 حادثہ 

مزید :

صفحہ اول -