مریم نواز نے نجی ہسپتال سے  اپنے گلے کا چیک اپ کرایا 

مریم نواز نے نجی ہسپتال سے  اپنے گلے کا چیک اپ کرایا 

  

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گلبرگ کے نجی ہسپتال سے اپنے گلے کا چیک اپ کرایا۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز ذاتی سٹاف اور سکیورٹی کے ہمراہ گلبرگ میں واقع نجی ہسپتال آئیں۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے اپنے گلے کے غدود کاچیک اپ کرایا۔مریم نواز کے گلے کے معمول کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔مریم نواز عید سے چند روز قبل بھی اپنا چیک اپ کروا کر گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز کو بھی اسی مرض کا سامنا رہا تھا۔نجی ہسپتال میں آمد کے موقع پر میڈیا نے مریم نواز سے سوال کیا کہ میاں صاحب کا کیا حال ہے جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے،میاں صاحب کے لئے دعا کریں۔ ریڈیالوجسٹ کے مطابق مریم نوازکی طبیعت ٹھیک ہے،سکین رپورٹ ٹھیک آئی ہے۔

مریم نواز 

مزید :

صفحہ اول -