جن کی بارہ سالہ کارکردگی کا پول چند ملی میٹر بارش نے کھول دیا ان سے بغض کیسا، شہباز گل
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کہا ہے کہ جن کی بارہ سالہ کارکردگی کا پول چند ملی میٹر بارش نے کھول دیا ان سے بغض کیسا، الحمدہ اللہ ہماری کارکردگی کی آج ساری دنیا گواہی دے ہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ کی اطلاع کے لیے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں جن کی بارہ سالہ کارکردگی کا پول چند ملی میٹر بارش نے کھول دیا ان سے بغض کیسا؟ الحمدللہ ہماری کارکردگی کی اج ساری دنیا گواہی دے رہی ہے،جبکہ چند ملی میٹر بارش کے بعد کے حالات آپ کی کرپشن کی گواہی دے رہے ہیں اپنے دور میں چینی 125 روپے کر کے مال بنانے والے آج چینی کی قیمت پر شکوہ کر رہے ہیں موجودہ پارلیمان میں اپوزیشن کو سب سے زیادہ بولنے کا ٹائم دیا گیا اسمبلی کا ریکارڈ گواہ ہے انہوں نے کہا کہ FBR کے ٹارگٹ سے پہلے آپ اپنے سابقہ فنڈز کا حساب دیں جو شاید کراچی کے نالوں میں بہہ گئے اگر فنڈز میں کمی کا سامنا ہے تو اس بار منی لانڈرنگ پر ہاتھ ہولا رکھ لیں سرے محل، دبئی جائیدادیں اور سوئٹزر لینڈ میں اربوں،سندھ کے عوام کا مال ہے وہ بھی لوٹا دیں، اسلام آباد: اگر آپ کسی قابل ہوتے تو وفاق کو NDMA کو کراچی نہ بھیجنا پڑتا
شہباز گل